گذشتہ ہفتے پیرس حملوں کے دوران امریکی میوزیکل گروپ ’ایگلز آف ڈیتھ میٹل‘ کے کنسرٹ کے نشانہ بننے کے بعد بینڈ کے امریکہ واپس پہنچنے پر پہلی بار ان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔
میوزیکل بینڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ بینڈ خیریت سے واپس آگیا ہے لیکن ہم اب بھی فرانس میں پیش آنے والے واقعات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بینڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سب سے پہلے ہمارے دلی جذبات پیرس میں ہلاک ہونے والے ہمارے بھائی نِک الیگزینڈر، اور ہماری ریکارڈ کمپنی کے ساتھی ٹامس ایاد، ماری موسر، مانو پیریز، اور تمام دوستوں اور پرستاروں اور ان کے قریبی رفقا، اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔
ہم شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں فرانسیسی پولیس، ایف بی آئی (امریکی انٹیلی جنس ادارہ)، امریکی اور فرانسیسی وزارت خارجہ، اور خاص طور پران لوگوں کا جنھوں نے اس ناقابل یقین صورت حال میں ایک دوسرے کی ہر ممکنہ مدد کی، اور ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ محبت برائی پر حاوی ہے۔